🍁 اے۔ پی۔ جے عبدالکلام🍁
ابوالفاخر زین العابدین عبدالکلام ۔ ١۵ / اکتوبر / ١٩٣١ء ریاست تملناڈو میں پیدا ہوےء ۔ ابتدائی زندگی غربت میں کٹی ۔ حتی' کہ انھیں سائیکل پرگھر گھر اخبار بھی تقسیم کرنا پڑا ۔ اعلا تعلیم کے لےء مدراس انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ کے لےء پیسے نہ تھے تو ان کی بہن زہرہ نے اپنے سونے کے کنگن گروی رکھ کر بھائی کا داخلہ کروایا جس کو عبدالکلام نے ہمیشہ یاد رکھا۔ پڑھائی مکمل ہونے کے بعد ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی ادارے سے منسلک ہو گےء اور اپنے جوہر دکھاےء۔
عبدالکلام نے پرتھوی ، اگنی ، ترشول ، آکاش اور نندی جیسے میزائیل بنانے میں اہم رول ادا کیا جس کی وجہ سے انھیں باباےءمیزائیل کہا جاتا ہے ۔ان کے کارناموں کا حکومت اعتراف کرتے ہوےء پدم بھوشن ، پدم وبھوشن اور ملک کے اعلاترین شہری اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا ۔
عبدالکلام کو ملک کے گیارہویں صدر بننے کا شرف حاصل ہوا ۔ انھوں نے چار کتابیں بھی تصنیف کیں جن میں ونگس آف فائر ( پرواز ۔ اردو ترجمہ) سب سے زیادہ مشہور ہوئی ۔انھیں مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں بھی حاصل ہوئیں ۔ ٢٧/ جولائی / ٢٠١۵ ء شیلانگ میں ایک تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گےء ۔ ہندوستان کےاس عظیم سپوت کو میرا سلام
المرسل :- احمدنبی، نداف ۔ گوکاک WRITTEN BY:- AHMED NABI,NADAF SIR GOKAK(BELGAM)